Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے شدید احتجاج اور او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن مجید نذر آتش

مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر قرآن مجید کو ایک بار پھر سویڈن میں نذر آتش کیا گیا-

سحرنیوز/ عالم اسلام : عالمی میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود سویڈن میں قرآن سوزی کا سلسلہ نہ رک سکا، اور کل سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن کریم کو اس وقت نذر آتش کیا گیا جب او آئی سی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس ہو رہا تھا۔

سلوان مومیکا نے پولیس کی حمایت سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی جگہ پر جمع ہونے والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہو‏ئے گستاخانہ انداز میں کہا کہ جب تک قرآن مجید کی توہین کا سویڈن حکومت کی جانب سے اجازت نامہ منسوخ نہیں ہوتا اس وقت تک میں قرآن مجید کی توہین کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب ایران کی وزارت اطلاعات نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کا مرتکب ہونے والے ملعون سلوان مومیکا اور صہیونی حکومت کے درمیان خفیہ روابط کے بارے میں معلومات شائع کی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی کچھ دن پہلے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران میں سویڈش سفیر کو سفارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

ٹیگس