Aug ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں نے غیر انسانی حالات کے باعث بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی مرکزی جیل میں موجود سیاسی قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
بحرین کی جمیعت الوفاق تنظیم نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ جن قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے وہ 23 گھنٹے تک اپنی کوٹھڑیوں میں بندش اور نماز ادا نہ کرنے کی اجازت جیسے معاملات پر بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔
بحرین کی جمعیت الوفاق تنظیم کے ایک رکن طاھر الموسوی نے آسوشیتد پرس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی قیدی ایک چھوٹا سا مطالبہ کر رہے ہیں اور جیلوں میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے تو اس کی ذمہ داری بحرینی حکومت پر ہوگی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مرکزی جیل کے ایک پولیس آفسر نے امریکی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں موجود قیدی غذا کھانے سے انکار کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان بھی جیل میں بند ہیں۔ 

ٹیگس