Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • زینبیہ دمشق میں دھماکہ کرنے والا دہشت گرد جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی کاروائی میں ہلاک

حزب اللہ لبنان نے، عاشور کے دن دمشق میں زینبیہ کے علاقے میں دھماکے کرنے والے دہشت گرد وسام مازن کو جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہلاک کر دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے لبنان میں ہونے والی ایک بڑی دہشت گردانہ کاروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک بڑی دہشت گردانہ کاروائی کو اس وقت ناکام بنا دیا جب حزب اللہ کو لبنان میں وسام مازن نامی دہشت گرد کی موجودگی کی خبر ملی- یہ دہشت گرد دمشق میں روز عاشور ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا جس میں 6 افراد شھید اور 23 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دہشت گرد، شام میں دہشت گردانہ کاروائی کے بعد غیر قانونی طور پر شام سے فرار ہو کر لبنان پہنچا تھا اور جنوبی بیروت کے علاقے حی السلام کی ایک عمارت کے آخری منزل میں ٹہرا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کاروائی کا ماسٹر مائنڈ ابھی تک لبنان میں گرفتار نہیں ہو سکا ہے جس کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگس