Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • اربعین پر زائرین کی حفاظت کےلئے حشدالشعبی کے 11 ہزار جوان خدمت پر مامور

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے اربعین کے موقع پر زائرین کی حفاظت کےلئے 11 ہزار جوانوں کو مستقر کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز نے عراق کی براثا نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حشد الشعبی کے جوان، اربعین کے موقع پر زائرین کی حفاظت کی غرض سے خدمات فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ آپریشنل کمانڈ، وزرات داخلہ اور دوسرے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہم آھنگی جاری ہے اور عراقی بسیج فورس کربلا ، کربلا کے اطراف اور نجف اشرف کے راستے میں خدمت پر مامور ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حشدالشعبی سرحدوں سے لے کر عراق کے مختلف صوبوں اور کربلائے معلی تک زائرین امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ساتھ موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عراق نے اس سال زائرین کی حفاظت کےلئے مختلف سطحوں پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں اور عراقی بسیج فورس بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔

ٹیگس