Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • عراق، متعد داعشی دہشت گرد ہلاک

عراق کے جنگی طیاروں نے صوبۂ صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عراق: موازین نیوز کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین ع کے چہلم پر مقامات مقدسہ پہنچنے والے زائرین کی سیکورٹی کے لئے دوسرے بہت سے منفرد اقدامات کے علاوہ عراق کی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے صوبۂ صلاح الدین کے علاقے العیث میں کامیاب کارروائي کر کے دہشت گرد گروہ داعش کا مرکز تباہ کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں تین دہشت گردہ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے تین خفیہ ٹھکانے، ایک ٹنل اور ایک غار منہدم ہوگئي ہے۔

یاد رہےکہ عراقی حکومت بدستور دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے عناصر کا مقابلہ کر رہی ہے۔ عراق کی سیکورٹی فورسز داعش کے بھگوڑے عناصر اور دہشت گرد گروہ داعش کے دوبارہ سر نہ اٹھانے کے سلسلے میں یقین حاصل کرنے کے لئے سارے ملک میں اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کی تلاش اور ان کے تصفئے کے لئے آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالی، کرکوک، نینوا اور الانبار کے بعض علاقوں میں سرگرم ہیں۔

ٹیگس