صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کی کارروائی، ایک صہونی فوجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا
پریس ذرائع نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے قریب کامیاب صیہونیت مخالف کارروائی انجام پانے کی خبر دی ہے۔
صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن کے علاقے بیت سیرا میں صیہونی جارحیت سے تنگ آکر صیہونی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے، دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
صیہونی جارحیت کا جواب دینے والے اس فلسطینی مجاہد کے بارے میں متضاد رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں، بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ فلسطینی جوان بچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بعض دیگر نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے اس فلسطینی جوان کو شہید کر دیئے جانے کی خبر دی ہے۔
پہلے صیہونی فوجیوں کی جارحیت مقبوضہ جنوبی علاقوں اور غزہ تک محدود تھی مگر اب جارحیت کا دائرہ غرب اردن کے علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ جبکہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں خاصطور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورت حال سخت بحرانی بنی ہوئی ہے اور فلسطینی مجاہدین کی جانب سے ہر صیہونی جارحیت کا منھ تور جواب دیا جا رہا ہے۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی مجاہدین کی جانب سے جوابی کارروائیوں میں چھتیس صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی آباد کار ہلاک ہو چکے ہیں۔