ملکی دفاع کےلئے ہر سطح پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں: امل تحریک
Sep ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ اور امل تحریک کے رہنما نبیہ بیری نے کہا ہے کہ وہ ملکی دفاع کی خاطر ہر سطح پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بیری نے امام موسی صدر کے اغوا کی پنتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ صیہونی دشمن کی دھمکیوں اور ملکی مقدس سرحدوں کے دفاع کےلئے امل تحریک ہر سطح پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے لبنان میں صدارتی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدراتی مشکل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی تاکید کرتے ہیں کہ اس مشکل کا حل کسی نامزد شخص کو تھونپنا، آئین کی خلاف ورزی اور اس کو کھٹائی میں ڈالنے سے نہیں نکلے گا۔