کابل میں ہزاروں خفیہ کیمرے نصب
Sep ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
افغانستان کی طالبان حکومت نے دارالحکومت کابل میں دسیوں ہزار خفیہ کیمرے نصب کر دیئے ہیں۔
سحرنیوز/ علام اسلام: افغانستان کی شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے کہا ہے کہ کابل کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے لئے تقریبا باسٹھ ہزار خفیہ کیمرے نصب کر دیئے ہیں ۔
یہ خفیہ کیمرے چینی کمپنی ہواوی کی مدد سے نصب کئے گئے ہیں۔اگرچہ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے سیکورٹی کے لئے نصب کئے گئے ہیں جاسوسی کے لئے نہیں۔ لیکن لوگوں کو تشویش لاحق ہے کہ طالبان نے یہ کیمرے ان پر دباؤ ڈالنے کے لئے نصب کئے ہیں۔
کابل کے ایک باشندے کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے اردگرد تین خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے مجھے نہ صرف سیکورٹی کا احساس نہیں ہوتا ہے بلکہ مجھے خوف لاحق ہوچکا ہے۔