Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ علاقوں میں ہونے والا قتل عام صیہونی غاصبوں کی سازش

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ہونے والا قتل عام فلسطینیوں کو مشغول کرنے کے لئے صیہونی غاصبوں کی ایک سازش ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سنہ اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں واقع کفر قرع کی مسجد کے امام جماعت شیخ سامی عبداللطیف کو جارحیت کا نشانہ بنا کر ان کا قتل کر دیا گیا۔جمعہ کو بھی الحوارنہ علاقے میں ایک جوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دریں اثنا فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ اس طرح کے قتل کے واقعات میں جارح صیہونیوں کی سازش کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا خاصطور سے صورت میں کہ فلسطینیوں کو ان کی راہ سے بھٹکانے کی ہر طرح کی سازش رچائی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سازشوں کے تحت مساجد کے امام جماعت کا قتل اور دیگر علما کے قتل عام میں صیہونی غاصبوں کی سازشوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ شیخ عبد اللطیف جیسے امام جماعت کا قتل کہ جنھوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کا دفاع کیا، مقبوضہ علاقوں میں آباد تمام شہریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں آباد فلسطینیوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک سو اٹھاون افراد کا قتل کیا جا چکا ہے جن میں نو عورتیں شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال ایک سو نو اور اس سے قبل ایک سو گیارہ افراد کو تہہ تیغ کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس