Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان کے عین الحلوا کیمپ میں دھماکہ

المیادین ٹی وی نے جنوبی لبنان کےعلاقے الحلوا کیمپ میں مارٹر گولوں کے پھٹنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے جنوبی لبنان کے علاقے الحلوا کیمپ میں مارٹر گولوں کے پھٹنے اور دھماکے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں الحلوا کیمپ میں فتح تنظیم اور کچھ دوسرے گروہوں کے درمیان لڑائی میں 11 افراد ہلاک اور 60 دوسرے زخمی ہوگئے تھے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں فلسطینی پناہ گزینوں کا کیمپ قائم ہے اور موجودہ حالات میں الحلوا کیمپ کے اندر فلسطینی گروہوں کے درمیان جھڑپیں مشکوک ہیں اور انہیں اسلامی مزاحمت کے خلاف صیہونی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگس