Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ میں دونوں گروہوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی

لبنان میں الحلوا پناہ گزین کیمپ میں فتح اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ الحلوا میں فتح اور حماس کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد جنگ بندی ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی، لبنانی فوج کی چھاؤنی میں فتح اور حماس کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد عمل میں آئی۔
یاد رہے کہ جمعرات میں الحلوا کیمپ میں بم دھماکوں کی خبر آئی تھی جس کے بعد دونوں گروہوں میں فائرنگ شروع ہو گئی تھی۔
گزشتہ ماہ عصبہ الانصار کے کمانڈر ابوقتادہ پر قتل کی ناکام کوشش کے بعد اس پناہ گزین کیمپ میں دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔

ٹیگس