Sep ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • شام، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مظاہرے

شمال مشرقی شام کے علاقے المالکیہ کے سیکڑوں باشندوں نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور اس کے کرد اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق شام کے شمال مشرقی المالکیہ کے علاقے میں واقع "معبد" نامی گاؤں میں اتوار کے روز اس گاوں کے مکینوں نے امریکہ اور اس کے اتحادی کردوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح کے مظاہرے علاقے کے بعض دیہاتوں میں بھی دیکھئے گئے اور مظاہرین نے کرد ملیشیا اور امریکہ  کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مکینوں کے خلاف پیدا ہونے والی مشکلات، زرعی مصنوعات کی لوٹ مار، اثاثوں پر قبضے اور دیہاتوں سے نوجوانوں کے اغوا اور ان کی جنگ زدہ علاقوں میں ان کی تعیناتی کے خلاف نعرے لگائے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرنے اور گاڑیوں کے ٹائروں کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد احتجاج کا دائرہ پھیل گیا اور علاقے کے کئی دیہاتوں میں تاجروں نے ہڑتال کر کے دکانیں بند کر دیں۔

ٹیگس