ڈینگی نے بنگلادیش میں قہر مچا دیا، بڑی تعداد میں افراد جاں بحق
بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: 25 ستمبر تک بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے ساتھ 900 تک پہنچ گئی۔ اسپتالوں میں رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے جبکہ شہریوں سے خود بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صاف پانی کو اپنی گھروں کے ارد گرد جمع نہ ہونے دیں۔