فلسطینی نوجوان کی شہادت پرعام ہڑتال
تحریک فتح نے ہفتے کے روز عام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ سخت مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق محمد جبرئیل رمانہ نامی فلسطینی جوان کہ جو جمعہ کو اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ ایک اور جوان زخمی ہوگیا۔
غاصب فوجیوں نے رام اللہ کے شہر البیرہ میں ان دو جوانوں کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا اور ایک نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا اور ان کو کسی طرح کی طبی امداد بھی نہیں پہنچائی۔
تحریک فتح نے اس فلسطینی جوان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ہفتے کے روزعام تعطیل کا اعلان کیا اور صیہونیوں کے ساتھ شدید مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
تحریک حماس نے بھی کہا ہےکہ مزاحمتی گروہوں کا عزم راسخ ، غاصب فوجیوں کی گولیوں اور ان کی جارحیتوں پر کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔
فلسطین کے مظلوم عوام گذشتہ ستر برسوں سے صیہونی حکومت کے مظالم کی چکی میں پس رہے ہيں، اس غاصب اور جارح حکومت نے گذشتہ ستر برسوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف بدترین وحشیانہ کارروائیاں انجام دی ہیں