Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے دار الحکومت انقرہ میں دو مسلح حملہ آوروں کے دہشت گردانہ حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کے مطابق خبر رساں ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ آج اتوار کی صبح انقرہ شہر، وزارت داخلہ اور ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔

واقعے کی شروعات میں ترک فضائیہ نے اعلان کیا کہ دھماکے کی آواز F16 لڑاکا طیاروں کے ٹیسٹ کی تھی جسے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ علاقہ اس وقت سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک مسلح حملہ آور علاقے میں موجود تھا جس کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہو رہی تھی۔ ایمبولینسیں فائرنگ کی جگہ کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

دریں اثنا مقامی تجزیہ نگار علی یرلی کایا نے ایک ٹویٹ میں آج کے واقعے اور اس کی دہشت گردی کی نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح 9:30 پر دو دہشت گردوں نے ترکی کی وزارت داخلہ پر حملہ کیا، ان میں سے ایک دہشت گرد نے عمارت کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشت گرد وزارت داخلہ کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے مارا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے دو جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ آخری دہشت گرد کے مارے جانے تک ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

ٹیگس