Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی عوام، ایران کے حامی اور صیہونیوں کے مخالف ہیں

واشنگٹن کے ایک ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ سعودی عوام، ایران کی حمایت اور صیہونیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں سعودی عرب میں کیے گئے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملک کے عوام تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت نہیں کرتے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ سعودی عوام کے رائے عامہ کے سروے کے نتیجے میں جو واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف نیئر ایسٹ اسٹڈیز کی جانب سے کرائے گئے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودیوں کی صرف ایک اقلیت، ریاض اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی حمایت کرتی ہے، اگرچہ یہ اقلیت بھی کم ہو رہی ہے۔

واشنگٹن ریسرچ سینٹر اور خطے میں ایک آزاد پولنگ کمپنی کے ذریعے گزشتہ اگست میں کیے گئے سروے کے نتائج 18 ستمبر کو شائع کیے گئے۔ یہ رائے شماری ایسے وقت کی گئی ہے جب واشنگٹن ریسرچ سینٹر نے گزشتہ برسوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے پر سعودی عرب میں عوامی سروے کرائے تھے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں تعلقات کو معمول پر لانے کے حامیوں کی فیصد میں کمی آئی ہے اگرچہ تحقیقی مرکز نے اس سال ایک اور سروے شائع کیا جس کا عنوان تھا "اقلیتوں کی حمایت نارملائزیشن کی حمایت" ، یہ سروے پچھلے سروے کے مقابلے نارملائزیشن کے عمل کے حامیوں کی کم فیصد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، یہ واضح ہے کہ سعودی رائے عامہ امریکی ضمانتوں یا امریکہ کے ساتھ تعلقات پر بھی اعتماد نہیں کرتی۔

ٹیگس