Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • حماس کی جانب سے بچوں کو قتل کرنے کے مغربی میڈیا کے الزامات کی تردید

تحریک حماس نے فلسطین کی استقامت کے مجاہدین کے ہاتھوں بچوں کے قتل سے متعلق مغربی ذرائع ابلاغ کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ذرائع ابلاغ غزہ پر صیہونی فوج کی رات دن کی بمباری پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اس بات کو سراسر جھوٹ قرار دیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے بچوں کو قتل کیا، ان کے سر قلم کئے اور عام شہروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
حماس نے اپنے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہم بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاد دعوؤں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔ یہ ذرائع ابلاغ صحافتی آداب کے برخلاف ہماری فلسطینی قوم اور استقامت کے خلاف صیہونی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو قبول کرتے ہوئے انہیں دہراتے اور نشر کرتے رہتے ہیں۔
تحریک حماس کے بیان میں مزید آیا ہے کہ کسی ثبوت کے بغیر صیہونی حکومت کے دعووں کو قبول کرنے کا نتیجہ مغربی ذرائع ابلاغ کی ساکھ خراب ہونے کے سوا کچھ اور برآمد نہیں ہوگا۔
تحریک حماس کا بیان ایسی حالت میں جاری ہوا ہے کہ جب اورن زیو نامی صیہونی فوٹوگرافر اور نامہ نگار نے ایک دیہات میں حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں اسرائيلی بچوں کے سر قلم کئے جانے پر مبنی افواہوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

ٹیگس