Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی فوجی کارروائی سے جنگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی: عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے خلاف ہر طرح کا اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے دورہ ماسکو میں کہا ہے کہ اسرائيل نہ صرف فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کے ہتھیار استعمال کررہا ہے بلکہ اس نے غزہ کے عوام کی بجلی، پانی اور غذائی اشیا بھی روک دی ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداخلت کرے۔

انھوں نے غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی برّی فوجی کارروائی کے آغاز سے حالات مزید بگڑیں گے اور جنگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی۔

محمد شیاع السودانی نے کہا کہ اگر حالات پر قابو نہیں پایا گيا تو عرب ملکوں کے عوام کے دباؤ کی بنا پر عرب حکومتین اپنا اقدام عمل میں لانے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔

ٹیگس