Oct ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی کی تازہ ترین صورتحال، 5 ہزار صیہونی ہلاک و زخمی

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی میں اب تک 5 ہزار صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والی صیہونیوں کی تعداد ایک ہزار500 جبکہ زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 400 سے زائد ہو گئی ہے۔

 طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے والے 200 دیگر صیہونیوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے جراتمندانہ آپریشن کو ناکام بنانے کے لئے رہائشی علاقوں پر حملوں کے علاوہ غزہ کے سارے راستے بند کر دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود صیہونی حکومت کو بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن بدستور جاری ہے۔

ٹیگس