حزب اللہ عراق: امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی شروع
Oct ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
عراقی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان جعفر الحسینی نے کہا ہے کہ اسلامی استقامت عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی کرکے عملی طور پر جنگ کے میدان میں داخل ہوچکی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جعفر الحسینی نے گـزشتہ شب لبنانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی، غزہ کے باشندوں کے قتل عام کے جرم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
جعفر الحسینی نے مزید کہا کہ عراق کی استقامت امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے ذریعے میدان جنگ میں داخل ہوچکی ہے۔ ان حملوں میں امریکیوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے اور یہ آپریشن زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔
جعفر الحسینی کا کہنا تھا کہ عراق کی استقامت امریکہ کے تمام اڈوں کو نابود کرنے حتی امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔