Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • عراقی شہری غزہ کے باشندوں کی حمایت کے لئے اردن کی سرحد کی جانب روانہ ہوگئے

سیکڑوں عراقی شہری غزہ کے باشندوں کی حمایت کے لئے اردن کی سرحد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے عراقی باشندوں کے اردن اور فلسطین کی سرحدوں کی جانب روانہ ہونے کے پیش نظر نامہ نگار اور دستاویزی فلمیں بنانے والی ٹیمیں بھی اس عوامی اقدام کو کوریج دینے کے لئے جائیں گے۔

عراق کی ریڈیو ٹیلی ویژن یونین کے بیان میں مزید آیا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ دوسرے علاقائی ممالک کے لوگ بھی عراقیوں کے ساتھ مل جائيں گے۔ " قدس کی مدد کرنے والے جوان" نامی تنظیم نے بھی ایک بیان میں عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ اردن کی سرحد پر جائیں اور غزہ کے باشندوں کی مدد کرنے کی غرض سے فلسطین جانے کے لئے وہاں دھرنا دیں۔

البتہ اس تنظیم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے بھی عرب اور مسلم اقوام سے کہا تھا کہ وہ غزہ پٹی کا محاصرہ ختم ہونے تک فلسطین کی سرحد پر پرامن دھرنا دیں اور مظاہرہ کریں۔

ٹیگس