غزہ کے خلاف جنگ کا دائرہ غرب اردن اور لبنانی سرحدوں تک پھیل چکا
حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت بدحواسی کا شکار ہےاور بوکھلاہٹ میں وحشیانہ حملے کر رہی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں جنگ کا دائرہ پورے علاقے تک پھیل سکتا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے غزہ کی جنگ، علاقے کی جنگ میں تبدیل ہونے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے مقابلے میں شکست کھا کرغاصب صیہونی حکومت بدحواسی کا شکار ہےاور بوکھلاہٹ میں وحشیانہ حملے کر رہی ہے جس میں صرف عام شہری ہی شہید و زخمی ہو رہے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن بدستور جاری ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کا دائرہ غرب اردن اور لبنانی سرحدوں تک پھیل چکا ہے اور غاصب صیہونی حکومت نے اگر ہوش کے ناخن نہیں لئے تو جنگ کا دائرہ پورے علاقے میں پھیل جائے گا اور پھر صورت حال کو کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا۔