Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • کیا عراقی محاذ بھی کھل گیا، عراقی کردستان میں امریکی چھاونی پر ڈرون حملہ

عراقی ذرائع نے عراقی کردستان کے علاقے میں امریکی زیر قبضہ فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المیادین چینل نے عراقی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کردستان کے علاقے میں امریکی فوج کے ہیڈکوارٹر حریر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے عراقی کردستان کے علاقے میں امریکہ کے زیر قبضہ ایک اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق حریر بیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزاحمت نے اس جوابی حملے میں دو ڈرون استعمال کیے ہیں۔ اس حملے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ حملہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم اور ان جرائم کے لیے امریکہ کی وسیع حمایت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ٹیگس