Oct ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کے حلب ہوائی اڈے پر صیہونی فوج کا حملہ

صیہونی حکومت نے شام کے دمشق اور حلب ہوائی اڈوں پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے اتوار کے دن بحیرہ روم کی جانب سے دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر میزائلی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں دمشق ایئرپورٹ میں ایک عام شہری شہید اور ایک مزدور زخمی ہوگيا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دونوں ہوائی اڈوں کے رن ویز کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ان رن ویز سے پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند کر دیا گیا۔
شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بھی کہا ہے کہ دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کی طے شدہ پروازوں کو لاذقیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
شامی ایئرڈیفنس نے دمشق اور حلب ہوائي اڈوں پر صیہونی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اور آج صبح دمشق ہوائی اڈے کے قریب سنائی دینے والی دھماکے کی خوفناک آواز صیہونی دشمن کے میزائل کو نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ تھی۔
حالیہ دو ہفتوں کے دوران صیہونی حکومت نے تیسری بار دمشق اور حلب ہوائی اڈوں حملے کئے ہیں۔

ٹیگس