Oct ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ کی تازہ ترین صورتحال، 24 ہزار فلسطینی شہید و زخمی

غزہ میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 24 ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہوئے

سحرنیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کےمختلف علاقوں پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں صرف چند گھنٹوں کے دوران مزید 756 فلسطینی شہید اور ایک ہزار 142 افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 344 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

 دریں اثنا حماس کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اب تک جتنے بم برسائے گئے ہیں ان کی طاقت، اس ایٹم بم کے برابر رہی ہے جو ہیروشیما پر گرایا گيا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر مربع کلو میٹر زمین پر لوگوں پر تینتیس ٹن دھماکہ خیز مواد برسایا گيا ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن ایسی حالت میں انیسویں دن میں داخل ہوا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، غزہ کے رہائشی علاقوں اور طبی مراکز پر وحشیانہ بمباری کر رہی ہے اور صیہونی جارحیت پر مغربی ملکوں کا دفاع، عام شہریوں کا قتل عام جاری رکھے جانے کے لئے مغرب کی ہری جھنڈی دکھائے جانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں اب تک 6 ہزار 546 فلسطینی شہید اور 17 ہزار 439  دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ صیہونی اور صیہونی فوجی ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد صیہونی اور صیہونی فوجیوں کوقیدی بنایا گیا ہے۔

ٹیگس