Oct ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ ترین صیہونی جارحیت

صیہونی فوج نے کل رات بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں سات اکتوبر کو شروع کئے جانے الاقصی آپریشن کے بعد غزہ کو وحشیانہ ترین جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے جہاں ہولناک ترین صیہونی جرائم کے ارتکاب کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے مختلف رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات پر چوبیس گھنٹے بمباری کی جا رہی ہے اور جنوبی غزہ میں امن ہونے کا دعوی کئے جانے کے برخلاف صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے کسی بھی علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے گریز نہیں کیا جا رہا ہے۔

صیہونی فوج نے کل رات بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں واقع رفح میں شابورہ کیمپ میں ابوغالی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں ایک چھوٹی بچی شہید ہو گئی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرقی غزہ کے تمام علاقوں پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تل الھوی علاقے پر شدید بمباری کی گئی ہے۔ صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں سات اکتوبر کو شروع کئے جانے الاقصی آپریشن کے بعد غزہ اور خاصطور سے مشرقی البریج اور النصیرات کو وحشیانہ ترین جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جہاں ہولناک ترین صیہونی جرائم کے ارتکاب کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

نتیجے میں غزہ کے اسپتال میں مزید فلسطینی شہدا خاصطور سے بچوں کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے ایک مرکزی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے صرف ایک حملے میں کم سے کم ایک سو چھبیس افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے یرموک علاقے پر صیہونی حکومت کی جانب سے، کی جانے والی بمباری میں چھبیس عام شہری شہید اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔ بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کی بنا پر شہید و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

ٹیگس