غزہ پر صیہونی جارحیت میں کتنے صحافی شہید ہوئے؟
خونخوار اسرائیلی حکومت نے درندگی کی انتہا کردی اور وہ وحشیانہ طریقے سے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ پر صیہونی جارحیت میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ غزہ کے ایک اور مرکزی علاقے زاویدہ میں رہائشی مکان پر بدھ کی رات صیہونی بمباری میں فلسطینی خاتون نامہ نگار دعا شرف شہید ہو گئیں۔ اس بمباری میں دعا شرف کے گھرانے کے دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے ایک مرکزی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے صرف ایک حملے میں کم سے کم ایک سو چھبیس افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے یرموک علاقے پر صیہونی حکومت کی جانب سے، کی جانے والی بمباری میں چھبیس عام شہری شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کی بنا پر شہید و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت میں اب تک چھے ہزار پانچ سو چھیالیس عام شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں دو ہزار سات سو چار بچے شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد سترہ ہزار چار سو انتالیس ہو چکی ہے۔