اسرائیل مفلوج ہوچکا : سابق صیہونی وزیراعظم کا اعتراف
Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ جیسے اسرائیل میں کوئی حکومت برسر اقتدار ہی نہیں ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم یائیر لاپید نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی کارروائی کو شروع ہوئے تین ہفتے ہوچکے ہیں لیکن اسرائیل بدستور شاک میں ہے اور مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ موجودہ حالات کو سمجھ سکیں لیکن یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کیوں حکومت اس شاک سے باہر نہیں نکل سکی ہے، جیسے کوئی حکومت برسر اقتدار ہی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ یائیر لاپید نیتن یاہو کی اقتدار واپسی سے قبل کچھ دن کے لئے عبوری وزیراعظم کے عہدے پر براجمان تھے۔