غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی کارروائی، استقامتی محاذ کے متعدد افراد گرفتار
Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے حماس سمیت استقامتی محاذ کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج نے غزہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون کیمپ پر بھی حملہ کیا اور دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں تحریک حماس کے ایک رہنما باجس نخلہ کے مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ صیہونی فوج نے اسی طرح غرب اردن کے مختلف علاقوں سے تحریک حماس کے دس اراکین کو گرفتار کر لیا۔
المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے خلاف رات کو کئے جانے والے حملے میں جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔