نتنیاہو کی پریس کانفرنس کے وقت مزاحمتی فورسیز کا حملہ
خبری ذرائع نے رپورٹ دی ہےکہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کی پریس کانفرنس کے وقت فلسطینی مجاہدین نے تل ابیب کے بعض علاقوں پر میزائلی حملے کئے ہيں-
سحرنیوز/ عالم اسلام: القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل تل ابیب کے جنوب میں واقع علاقوں ریشون لتسیون اور بافنیہ پر داغے گئے ہيں- یہ حملے ایسی صورت میں انجام پائے ہيں کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران غزہ میں فلسطینی جیالوں نے بارہا تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے-اب تک دسیوں ہزار صیہونی، مزاحمتی قوتوں کے حملوں کے خوف سے لبنان کےسرحدی علاقوں میں موجود یہودی بستیوں کو چھوڑ کر فرار کرگئے ہيں-
اسی طرح حزب اللہ لبنان نے ہفتے کی رات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی فوجیوں کے زرعیت نامی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے-حزب اللہ نے ایک اور بیان میں زرعیت کے نزدیک کے واقع ابودجاج کی بلندیوں پر صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوگئے-