Oct ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، حماس کے نائب سربراہ کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا

غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے آج منگل کو غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے قریب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ صالح عاروری کے مکان کو، دھماکے سے اڑا دیا۔

اس سلسلے میں الجزیرہ ٹی وی چينل نے تصاویر بھی نشر کی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی، مکان میں دھماکہ کرنے کے بعد علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔

صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ کے مکان کو دھماکے سے اڑانے کے بعد العارورہ میں شہید عبدالجواد حمدان صالح کے مکان کو بھی دھماکہ کر کے تباہ کر دیا۔ اس سے قبل صیہونی حکومت نے صیہونی سینٹرل فوج کے کمانڈر کو رام اللہ کے قریب واقع ان مکانات کو تباہ اور زمین و جائیداد قبضائے جانے کی ہدایات دی تھیں۔

ٹیگس