Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • صیہونی جارحیت میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے نشریاتی امور کے انجینئر کے خاندان کے 19افراد شہید

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نےغزہ میں آنکھ بند کر کے قتل عام شروع کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں غزہ میں اس کے دفتر کے نشریاتی امور کے انجینئر کے خاندان کے انیس افراد شہید ہوئے ہیں۔

اس چینل نے غزہ میں صیہونی جارحیت کے دوران اپنے کارکنوں کی ہونے والی شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور اس جارحیت کے ذمہ دار عناصر کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ صیہونی حکومت کے جرائم بغیر سزا کے باقی نہ رہ سکیں۔

ٹیگس