سیدحسن نصراللہ: طوفان الاقصی نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے
طوفان الاقصی نے ثابت کر دیا کہ اور صیہونیوں کے اخبارات نے لکھا اور اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: طوفان الاقصی نے ثابت کر دیا کہ اور صیہونیوں کے اخبارات نے لکھا اور اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
فلسطینی مزاحمتی فورسز کو کنٹرول کرنے کےلئے مغرب میدان میں اتر آیا اور ہر طرح کی مدد کی لیکن اب بھی حالات ان کے قابو میں نہیں ہیں۔
ہر طرح سے واضح ہوگئی اس غاصب حکومت کی کمزوری۔
صیہونیوں کو پہلے مرحلے میں ہی امریکی بحریہ کی مدد کی ضرورت پڑگئی تھی۔ کہاں گیا وہ اسرائیل جو سب سے طاقتور ہونے کا دعوی کرتا تھا؟!
پہلے ہی دن سے اسرائیلیوں نے 10 ارب ڈالر امریکہ سے مانگا اور ہتھیار مانگا۔ کیا یہ حکومت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے جس کو احساس تحفظ دلانے کے لئے تمام یورپی ممالک تل ابیب پہنچ گئے؟