امریکہ کو سیدحسن نصراللہ کا انتباہ، جنگ بند کرو ورنہ اس کا نقصان براہ راست تمہارا ہوگا
سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ جان لے کہ اگر جنگ پھیل گئی تو نہ تو تمہاری بحریہ تمہارے کام آئے گی نہ ہی تمہاری فضائیہ لہذا جنگ کو بند کرو جو تمہارے ہی کنٹرول میں ہے ورنہ اس کا نقصان براہ راست تمہارا ہوگا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دے کر کہا کہ پہلے دن سے ہم امریکیوں کی دھمکیوں کو سنتے آ رہے ہیں کہ ہمیں بمباری اور گولہ باری کا نشانہ بنائیں گے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ ہمارے اقدامات غزہ میں صیہونی دشمن کے اقدامات کے برابر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن جان لے کہ ہمارے سامنے تمام آپشنز موجود ہیں۔ ہمیں ہر صورتحال کےلئے تیار رہنا ہوگا۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکیوں سے کہوں گا کہ تمہاری دھونس دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔ تمہارے بحری بیڑے سے ہم نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے۔ تمہارے بحری بیڑے کو ڈبونے کے لئے مناسب ہتھیار تیار کر رکھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جان لے کہ اگر جنگ پھیل گئی تو نہ تو تمہاری بحریہ تمہارے کام آئے گی نہ ہی تمہاری فضائیہ لہذا جنگ کو بند کرو جو تمہارے ہی کنٹرول میں ہے ورنہ اس کا نقصان براہ راست تمہارا ہوگا۔