غرب اردن پر صیہونیوں کے حملے، دسیوں فلسطینیوں کی گرفتاری
Nov ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
غاصب فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں شہر الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ پر حملہ کرکے وہاں سے انیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
غاصب فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ پر بھی حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔
غاصب الخلیل کے شمال میں واقع بیت امر کالونی، جنین کے جنوب میں واقع جبع کالونی، نابلس شہر اور بیت لحم میں واقع بیت ساحور کالونی اور وادی شاہین کو بھی نشانہ بنایا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ غرب اردن پر غاصب فوجیوں کے حملے ایسے حالات میں انجام پائے ہیں کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بھی ان کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔