Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • قدس بٹالین کے جیالوں کی صیہونی فوجیوں کے ساتھ کئی محاذوں پرشدید لڑائی

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر اور کیمپ جنین پر، فوج کی بھاری نفری اور ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ قدس بٹالین نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس تحریک کے جیالوں کی صیہونی فوجیوں کے ساتھ کئی محاذوں پر لڑائی ہوئی اور گولیوں اور دیسی ساختہ بموں کی بارش کرکے قابض فوج کو پسپا کردیا - اس لڑائی میں التامر قسم کے ایک بم سے اسرائیلی بلڈوزر پر حملہ کیا گيا جس کے نتیجے میں اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا-

صہیونی فوج نے شہر اور جنین کیمپ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی وسیع پیمانے پر تباہ کرنا شروع کردیا ہے ۔ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوج کے ساتھ لڑائی میں غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں غاصب فوجیوں کے راستے میں بم کا دھماکہ کیا ہے

 

ٹیگس