Nov ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہداء کی اجتماعی قبر

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ دو سو چالیس فلسطینی کہ جن کی لاشیں شناخت کے قابل نہيں تھیں، ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گيا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ دو سو چالیس فلسطینوں کی لاشوں کو جو صیہونی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی تھیں، ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گيا-

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں میں ساٹھ سے زیادہ ڈاکٹرز بھی شہید ہوئے ہيں-

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ صیہونی لڑاکا طیاروں نے طبی عملے کے ڈیرھ سو افراد کو شہید اور ستاون ایمبولینسوں کو تباہ کیا ہے-

صیہونی حکومت نے ہفتے کے روز غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں کے انتیسویں روز ، ہسپتالوں، مسجدوں اور رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا- غاصب فوجیوں نے پانی کے ٹینکوں ، پاور جنریٹرز، سولر پاور اسٹیشنز، اور حتی مچھیروں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک دو سو بیس اسکول تباہ ہوئے ہيں کہ جہاں تعلیمی سلسلہ بند ہوگيا ہے- فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کےمطابق، غزہ پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں دو ہزار پانچ سو دس فلسطینی طالب علم، تعلیم سےمحروم ہوگئے ہيں

ٹیگس