Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل کے 20 فوجی ہلاک اور 4 فوجی گاڑیاں تباہ، القسام کا گھات لگا کر حملہ

القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کا ایک ٹینک اور چار دیگر فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ 20 صیہونی فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے آج پیر کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے جاں بازوں نے الشاطی کیمپ کی پہاڑیوں اور الشیخ رضوان علاقے میں میں غاصب اسرآئیلی حکومت کی 4 فوجی گاڑیوں کو یاسین 105 نامی راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

القسام بریگیڈ نے آج ایک اور بیان جاری کیا ہے اور اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع علاقے تل الہوا میں بھی یاسین 105 نامی راکٹ سے حملہ کرکے اسرائیل کا ایک ٹینک تباہا کردیا گيا۔

ادھر الاقصی ٹی وی چینل نے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ القسام بریگیڈ کے جاں بازوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کی 10 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پر کچھ ایسے ویڈیو نشر ہوئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں استقامتی مجاہدین نے گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں  پر حملہ کیا اور 20 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

ٹیگس