غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کے مزید 5 ٹینک تباہ کردیئے گئے
Nov ۰۷, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی میں غاصب فوج کے مزید 5 ٹینک تباہ کردیئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبررساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جاں بازوں نے آج منگل کو الشاطی کیمپ کے اطراف کی پہاڑیوں پر یاسین 105 نامی راکٹوں سے حملہ کرکے غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے مزید 5 ٹینک تباہ کردیئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی اور ایک بلڈوزر کو بھی یاسین 105 راکٹوں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے گزشتہ روز بھی غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے کم سے کم سات ٹینکوں کو تباہ کردیا تھا۔ یہ ٹینک غزہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔