محمود عباس: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے
فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے آج جمعرات کو اعلان کیا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے اور فورا اس نسل کشی کو بند ہونا چاہیے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے یہ باتیں آسٹریلیا اور ہالینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلفونی گفتگو میں کہیں۔
انہوں نے اسی طرح کہا کہ غزہ کے لئے کسی بھی سیکورٹی یا فوجی راہ حل کی ضرورت نہيں ہے اور غزہ، حکومت فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
محمود عباس نے خبردار کیا کہ غزہ کو جدا کرنے کا اسرائیلی حکومت کا منصوبہ یا اس بارے میں کسی طرح کی بھی بات چیت ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے اسی طرح غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی ضرورت پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ غزہ کی صورتحال بحرانی ہے اور ہر لمحے غزہ کے باشندے جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہو رہے ہيں۔