زمینی جنگ کا مرکز، مغربی غزہ کے اطراف کا علاقہ
Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کو اب تک نہ فقط اپنے حملوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے بلکہ اسے ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت زمینی جنگ کا مرکز، مغربی غزہ میں واقع تل الھوی کے اطراف کا علاقہ ہے-
غزہ میں عوام کی زندگی مفلوج ہونے کے بعد درجنوں افراد اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی تلاش میں الشفاء اسپتال ترک کر رہے ہیں اور بہت سی گاڑیاں صیہونی حکومت کی بمباری کا براہ راست نشانہ بن رہی ہیں۔
غزہ کی پٹی میں کسی بھی بنیادی اور ضروری سامان کے داخل ہونے اور باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور لوگ اسٹریٹجک ذخائر پر انحصار کر رہے ہیں، جبکہ یہ ذخائر بھی غاصب عناصر کے شدید دباؤ کی وجہ سے ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔