صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کی فورسز نے تین حملہ آور ڈرونز سے "یفتاح قدیش" کی بیرکوں اور "ہتسودات یوشع" بستی کے مشرق میں صیہونی فوج کی بٹالین کو نشانہ بنایا۔
یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے کچھ گھنٹے قبل لبنان کے سرحدی علاقوں کے اطراف میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور ان کے جمع ہونے کے مقامات پر تین حملوں کی خبر دی تھی۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اپنے تین مختصر بیانات میں اعلان کیا ہے کہ اس نے "حدب البوستان" اور "برکہ ریشہ" اور "الزہرہ" کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے دو گروپس کو نشانہ بنایا ہے۔
اسی طرح صیہونی حکومت کے پیادہ فوجیوں کے ایک گروپ کو بھی راکٹوں اور مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف مارٹر، راکٹ اور ڈرون حملے شروع کردیئے ہیں۔