Nov ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • غزہ صیہونی فوجیوں کے لئے دلدل میں تبدیل ہوگیا

ایسی حالت میں کہ غزہ صیہونی فوجیوں کے لئے دلدل میں تبدیل ہوگیا ہے، ایک اسرائیلی وزیر نے غزہ میں صیہونی کالونی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کے رکن ایتامار بن گویر نے جو انتہا پسندی میں مشہور ہے، صیہونی ٹی وی چینل بارہ سے انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے لئے کالونی بنائی جائے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے سیکورٹی کابینہ کی نشستوں سے اپنے نکالے جانے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اس نے آپریشن طوفان الاقصی سے پہلے حماس کے لیڈروں پرحملہ کرکے قتل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

غاصب صیہونی حکومت کے اس وزیر نے جنگ غزہ کے بعد نیتن یاہو کے استعفے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنگ کے بعد سبھی سے ان کی ذمہ داریوں کے تعلق سے سوال کیا جائے گا ۔غاصب صیہونی حکومت کے وزیر ایتامار بن گویر نے کہا کہ وہ سمجھتا ہے کہ بقول اس کے نیتن یاہو کے پاس اطمینان بخش جواب موجود ہے۔

یاد رہے کہ بن گویر نے صیہونی حکومت کے اس وزیر کی حمایت کی تھی جس نے غزہ پر ایٹم بم ماردینے کی بات کی تھی ۔

چند روز قبل صیہونی حکومت کے وزیر امیخای الیاہو نے غزہ پر ایٹم بم مارنے کی بات کی تھی جس پر عالمی سطح پر کافی تنقید ہوئی تھی۔

ٹیگس