Nov ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان: نامہ نگاروں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو کوریج دینے والے نامہ نگاروں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ یہ کھلی جارحیت صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات اور اس کے جرائم کی کوریج کی روک تھام کے مقصد سے کی گئی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطین اور لبنان میں نامہ نگاروں اور صحافتی برادری کے خلاف بہت سے جرائم کئے ہیں اور یہ اقدام اس کے سیاہ کارنامے میں ایک اور اضافہ ہے۔ حزب اللہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام استقامت کے مناظر کو کوریج دینے سے متعلق آزاد نامہ نگاروں کی ذمےداری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکےگا۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے لبنان اور غزہ میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کے دن ایک بار پھر نامہ نگاروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع یارون سٹی میں موجود نامہ نگاروں پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت المیادین کا نامہ نگار بھی اس مقام پر موجود تھا اس نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے ڈرون کے ذریعے نامہ نگاروں پر میزائل فائر کیا۔ واضح رہے کہ سات اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلیوں کے حملوں میں انچاس نامہ نگار شہید ہوچکے ہیں۔

ٹیگس