Nov ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کی انٹیلی جنس طاقت کا صیہونی حکومت نے اعتراف کیا

صیہونی ذرائع ابلاغ نے، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر حزب اللہ لبنان کی انٹلی جنس طاقت کا اعتراف کیا ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام : صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان، سرحد کے دونوں جانب اسرائیل کی فوجی نقل وحرکت کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-صیہونی ذرائع ابلاغ نے، صہیونی افواج سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے حزب اللہ کے ممکنہ طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔اس سلسلے میں حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو کہا کہ اس نے صیہونی فوج کے تین ٹھکانوں پر حملے کئے ہيں اور ان حملوں سے دشمن کو سخت نقصان پہنچا ہے-

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں، اسلامی مزاحمت کے جاں بازوں اور صہیونی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔صیہونی میڈیا کی جانب سے حزب اللہ لبنان کی انٹیلی جنس طاقت کا اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے جمعرات کی شب اعلان کیا ہے کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد تین سو بہتر ہو گئی ہے۔

ٹیگس