Nov ۲۰, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • تل ابیب پر ایک بار پھر فلسطینی راکٹوں کی بارش

القسام بریگیڈ نے آج پیر کو ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب اسرائیل کے مرکزی شہر تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش کی ہے۔

فارس خبررساں ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر وسیع راکٹ حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد تل ابیب اور دیگر شہروں میں کہرام مچ گیا اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

غاصب اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے یہ القسام کے آج کے حملے فلسطینی استقامتی محاذ کے تل ابیب پر ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے حملے تھے۔

صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب کے صرف ایک علاقے غوش دان پر 11 راکٹ داغے گئے ہیں۔

ٹیگس