Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • یمن: مکمل جنگ بندی تک صیہونی اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

یمن کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ جب تک غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف حملے بند نہيں ہوتے وہ صیہونی مفادات کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یمنی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائيل کے جہازوں اور کشتیوں نیز اس کے مفادات کے خلاف اس وقت تک کارروائی جاری رکھے گی جب تک غزہ پر اس کے حملے اور فلسطینیوں کے خلاف اس کے جرائم بند نہيں ہوجاتے ہيں۔ یمنی بحریہ نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ زور دیتے ہيں کہ ہمارے آپریشن کے دوران ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا جن کا مینیجمنٹ اسرائیلی کمپنیوں کے ہاتھ میں ہو یا پھر وہ بحری جہاز کسی اسرائيلی کا ہو۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحر احمر سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں سے قریب نہ ہوں اور اپنے شناختی سسٹم کو بند نہ کریں، ہم تمام تاجروں کو خبردار کرتے ہيں کہ وہ اپنے سامان، اسرائيلی بحری جہازوں سے نہ بھیجيں اور نہ ہی ان کے ساتھ کام کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح ہم خبردار کرتے ہيں کہ اسرائيلی بحری جہازوں کی حفاظت کرنے والی ہر ٹیم ہمارے نشانے پر ہوگی۔ یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا کہ بحر احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہاز پر قبضہ، اسرائيل کے بحری جہازوں اور کشتیوں پر قبضے کے آپریشن کا آغاز ہے۔

ٹیگس