Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ: انڈونیشین ہسپتال کے 200 زخمیوں سمیت طبی عملہ اسرائیلی فوج کے محاصرے

فلسطینی ذرائع نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کو گرفتار کئے جانے اور غزہ میں انڈونیشین ہسپتال کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشین ہسپتال میں موجود دوسو زخمیوں سمیت طبی عملہ جارح اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے۔ فلسطینی ذرائع نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ خان یونس میں ایک اسکول، زخمی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوگيا ہے- جارح اسرائیل کے اسنپائرز انڈونیشین ہسپتال کے اطراف کے ٹاوروں پر تعینات ہیں اور ہر آنے جانے والوں پر گولی چلا رہے ہیں –

انڈونیشین ہسپتال سے بچ نکلنے والوں کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال کی صورتحال المناک ہے جس سے زخمی اور بیمار نبرد آزما ہیں۔

شہداء کی لاشیں اس ہسپتال کے دوسرے طبقے پر ہیں اور غاصب فوجیوں نے بعض لاشوں کو چرالیا ہے- غاصب فوجیوں نے الشفا ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ اور ایک اور سرجن ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ٹیگس