اسرائیل کو تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مجبور کریں گے: جہاد اسلامی
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے اگر دشمن اسرائیل کو دوران جنگ بھاری نقصانات اٹھانے نہ پڑتے تو وہ ہرگز قیدیوں کے تبادلے کو قبول نہ کرتا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ اگر دشمن اسرائیل کو دوران جنگ بھاری نقصانات اٹھانے نہ پڑتے تو وہ ہرگز قیدیوں کے تبادلے کو قبول نہ کرتا۔
انہوں نے لبنان کی حزب اللہ، عراق، شام اور یمن کی اسلامی مزاحمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہداف جو دشمن اسرائیل نے اپنے لیے مقرر کیے تھے جن میں مزاحمت کی تباہی بھی شامل ہے، وہ اب بھی ان اہداف کے حصول کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ لہذا ہمیں دشمن اسرائیل کو شکست دینے کے لیے جنگ جاری رکھنی چاہیے۔
زیاد النخالہ نے واضح کیا کہ دشمن کے باقی قیدی افسران اور سپاہی ہمارے تمام قیدیوں کی رہائی کے بغیر آزادی کا خواب نہیں دیکھ سکیں گے۔ ہم دشمن کو اپنے تمام قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور کریں گے۔