Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے شروع

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ابھی کچھ دیر پہلے مغربی کنارے میں مختلف علاقوں پر حملے شروع کئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ابھی کچھ دیر پہلے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے شروع کئے ہیں۔

جنین کے اطراف میں واقع یعبد کالونی پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف بیت المقدس کی کالونی الشیخ جراح اور قلقیلیہ شہر پر بھی صیہونی فوجیوں کے حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

دریں اثنا، فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیا کالونی میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مفرب میں واقع دیر عمار کیمپ پر حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو زخمی بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور صیہونیوں نے فائرنگ بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں دو سو تیس سے زیادہ فلسطینی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

ٹیگس